لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی ہے ،
ایک ہی دن میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں فی کلو 65روپے کمی دیکھی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 569سے 504روپے فی کلو ہو گئی ہے ، جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 289روپے پر برقرار ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گوشت کی قیمت کو کم کرنے کیلئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ گوشت کی قیمت میں اضافے کرنے والے عوامل کا سد باب کیا جائے ۔









