جدہ( ممتازنیوز) سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام سعید نے کہاہے کہ فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت دارالخلافہ ریاض میں ہونے والے سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جنیوا کانفرنس میں شرکت کرکے پاکستان میں آئےسیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے برادر ملک پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ سعودی قیادت کی ملاقاتوں اور مذاکرات کی رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ نے پاکستان کی مدد کے لیے جنیوا کانفرنس میں شرکت کو اس بات کی علامت قرار دیا کہ سعودی عرب سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور اس کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے، جنیوا کانفرنس میں شرکت متاثرین کی مدد کے حوالے سے انسانیت نواز کردار کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام سعید نےاجلاس کے بعدمیڈیاکو کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ نے 2022 کے دوران 70 لاکھ عمرہ زائرین کی خدمت کا اعزاز ملنے اور سال رواں کے دوران کورونا وبا سے قبل کے حج کوٹے کی بحالی پر اطمینان کا اظہارکیا۔
سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنےمیں پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں،سعودی کابینہ








