آئی فون 18 پرو سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 19 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور اس موقع پر ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔
سنگاپور سے لے کر لندن تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانے کے خواہشمند نظر آئے۔
9 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 18 ستمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں صبح 8 بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس، ایپل واچ 12 سیریز اور ایپل واچ الٹرا متعارف کرائے تھے۔
اس بار ایپل نے آئی فون 18 (اسٹینڈرڈ ماڈل) اور آئی فون ائیر 2 کو پیش نہیں کیا جن کو 2027 کے شروع میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا گیا، مگر وہ صارفین کو اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 18 پرو کی قیمت 1199 ڈالرز جبکہ 18 پرو میکس کی 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی۔کمپنی کے مطابق دونوں فونز کی بیٹری لائف کو بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
آئی فون 18 پرو میکس کی بیٹری لائف 45 گھنٹے جبکہ 18 پرو کی 36 گھنٹے ہوگی۔فولڈ ایبل آئی فون کے اندر ایپل کا نیا اے 20 پرو چپ سیٹ موجود ہے جبکہ آئی او ایس 27 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔
اس کی باہری اسکرین 5.4 انچ کی ہے اور جب اسے کھولا جاتا ہے تو 7.6 انچ کا ڈسپلے نظر آتا ہے۔فون کے اندر 12 جی بی ریم ہے جبکہ فرنٹ کیمرا 12 میگا پکسل ہے اور ایک انڈر ڈسپلے کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول 1روپے 65پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری
اس فولڈ ایبل آئی فون کی 1999 ڈالرز (5 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور یہ 23 اکتوبر سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔









