اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی صوبے کی حالت زار پر برس پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے۔ بریفنگ کےد وران سوال کی اجازت ملنے پرسکھی لغاری نے کہا کہ سندھ نہ صرف موسمیاتی تبدیلی بلکہ بدعنوانی ، غفلت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی نااہلی کے باعث دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ متاثرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق کے حوالے سے سندھ میں زمینی حقائق بہت تکلیف دہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کب تک دوسرے ملکوں سے بھیک مانگتے رہیں گے ، سندھ وسائل کے اعتبار سے ملک کا امیر ترین صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی بجٹ میں کٹوتی کر کے سرمایہ تعلیم ،صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر خرچ کرے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔سکھی لغاری نے شیری رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی نے میرے بھائی کو مروایا،کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔ ۔
پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا، جنیوا میں بریفنگ کے دوران سندھی صحافی نے شیری رحمن کو کھری کھری سنادیں،ویڈیووائرل








