بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی اکرم درانی کی رہائش گاہ آمد،والدہ کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد(ممتا زنیوز)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔وزیر اعظم نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے ان کی والدہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اکرم خان درانی کی والدہ اور زاہد اکرم درانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔