بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، ایل پی جی ٹرک سے 50 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد،2 ملزم گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز انٹیلی جنس نے گڈانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی ٹرک سے 50 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا اور 2 ملزم گرفتار کر لئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسٹمز ذرائع کاکہناہے کہ ایرانی ڈیزل کو بلوچستان سے کراچی سمگل کیا جا رہا تھا،ایل پی جی ٹرک میں صرف چند کلو گیس کا سلنڈر موجود تھا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ضبط کئے گئے ایرانی ڈیزل کی قیمت 2 کروڑ30 لاکھ روپے ہے ۔