بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،کل تک جواب طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے تحریم الٰہی کا نام نوفلائی لسٹ میں ڈالا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔