بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوادر کے ماہی گیروں کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سکیم ’’فشرمین کالونی ‘ ‘ کی منظوری دیدی

کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر کے مقامی ماہی گیروں کیلئے ہاؤسنگ سکیم ’’فشرمین کالونی ‘‘کی منظوری دے دی ۔ ہاوسنگ اسکیم کیلئے جی ڈی اے 200 ایکڑ اراضی فراہم کرے گا ۔ ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 300 ملین روپے رکھے جائیں گے ۔ فشرمین کالونی کی سمری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو بھیجی تھی ۔ گذشتہ روز بھی وزیراعلیٰ نے ماہی گیروں کو لیبر اسٹیٹس دینے کی منظوری دی تھی ۔ لیبر اسٹیٹس کے حوالے سے محکمہ محنت اور افرادی قوت نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن اجرا کے بعد لیبر قوانین ماہی گیروں پر لاگو ہونگے ۔ ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دینے کا مچھیروں کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔