پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ۔
متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر متحد ہو گئی،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ میں آج کے دن کو اہم دن لکھا جائےگا ،میں مہاجر ہوں ، مجھے مہاجر ہونے پر فخر ہے ۔ہماری بانی ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی،بانی متحدہ کی سزا مہاجروں کو نہ دی جائے ۔ مودی کو آواز لگائی جا رہی تھی کہ ہمیں سیاسی پناہ دو۔انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کے لیے جو بہتر سمجھا وہ قدم اٹھایا ، روزانہ پاکستانی سیاست کو گالیاں دی جا رہی تھیں ، شہر میں روزانہ 22لاشیں گرتی تھیں ، ہر کمیونٹی سے ہماری لڑائی تھی، کوئی سینٹرل، کوئی ڈسٹرکٹ پر قبضے کا خواب دیکھ رہا ہے ، ذرا کچھ لوگ شہر میں شریف کیا ہو، ہر کوئی بدمعاش بن گیا۔
ہم شریف کیا ہوئے سارا شہرہی بدمعاش ہوگیا،مصطفیٰ کمال








