بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلدیاتی انتخابات قریب ہیں مگر سازشیں کرنے والے باز نہیں آرہے،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں مگر سازشیں کرنے والے باز نہیں آرہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہیں۔ کل 3 سیاسی جماعتوں نے مشترکہ احتجاج کیا جو عوام نےمسترد کر دیا۔ کہا وزارت داخلہ کو خط لکھ کر انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے باہر اور اندر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔