بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی گشتی پارٹی حادثے کا شکار، ہلاکتیں

مقبوضہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بھارتی فوج کی گشتی پارٹی برف کی زد میں آکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
جمعرات کی صبح فوج کی ایک پارٹی معمول کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گشت کررہی تھی۔ تاہم اچانک فوجی ایک گہری کھائی میں پھسل کر گر گئے، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نزدیکی فوجی یونٹ کو جوں ہی خبر پہنچی تو فوراً بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ انہیں برف سے نکالا گیا، لیکن تب تک تینوں کی موت واقع ہوچکی تھی۔
بھارتی ترجمان کے مطابق تینوں فوجیوں کی شناخت نائب صوبہ دار پروشتم کار ساکنہ موضع اوتمی جموں، حولدار امرک سنگھ ساکن ہماچل پردیش، امت شرما ساکن ہماچل پردیش ہوئی ہے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کیلئے روانہ کیا جائے گا۔