چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کی قیادت کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے پرویز الٰہی کے دستخط شدہ سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوادی گئی ہے۔
عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے پارٹی کی صوبائی قیادت کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کابینہ ارکان شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسملبی کی تحلیل کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہوگی، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ہفتہ کو بھجوانے کا فیصلہ








