بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممتازسافٹ وئیر کمپنی “مائیکروسافٹ “میں 500 پاکستانی کام کررہے ہیں،امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود کو مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے دوران بریفنگ

واشنگٹن (ممتازنیوز)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کے مابین تعاون تعلیمی شعبے میں طلباء کو بااختیار بنائے گا اور علم اور ملازمت کے درمیان فرق کو ختم کرے گا ۔وہ ممتازمائیکرو سافٹ ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ نائب صدر، سی او او اور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر سی ٹی او فاطمہ کاردار اور مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے دیگر پاکستانی نژاد امریکی ایگزیکٹوز نے سفیر پاکستان کا استقبال کیا۔سفیر کو بتایا گیا کہ تقریباً 500 پاکستانی مائیکرو سافٹ میں کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں مائیکروسافٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔سفیر پاکستان نے مائیکروسافٹ میں فاطمہ کاردار اور دیگر پاکستانی ماہرین کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ باصلاحیت افراد اپنی قابلیت سے حقیقی معنوں میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور مائیکروسافٹ نے دسمبر 2022 میں ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امیجن کپ انیشیئیٹیو اور یونیورسٹی طلبا کے لئے ایک لاکھ سے زائد مفت ٹیکنالوجی سرٹیفیکیشن کا اعلان کیا گیا۔ مسعود خان نے کہا کہ مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی کے مابین تعاون تعلیمی شعبے میں مدد دے گا۔ طلباء کو بااختیار بنائے گا اور علم اور ملازمت کے درمیان فرق کو ختم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ( تعلیمی اتحاد) نئی ٹیکنالوجیز یعنی کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، سائبر سیکیورٹی، بزنس ایپلی کیشنز، آفس آٹومیشن/پیداواری ٹولز سیکھنے کے لیے ایک لانچنگ پیڈ ہوگا۔اس موقع پر سفیر نے بل گیٹس ا اور گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔