لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ، تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں نائب کپتان شان مسعود کی اینٹری ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ امام الحق چھوٹی سی انجری کی وجہ سے آج نہیں کھیل رہے ہیں، ٹیم میں شان مسعود اور حسنین کو شامل کیا گیاہے ، بیٹنگ کیلئے پچ اچھی لگ رہی ہے ،زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے ، اپنی باولنگ سے مطمئن ہیں۔
قومی ٹیم میں فخر زمان، شان مسعود، بابراعظم ، محمد رضوان، حارث سہیل ، آغا سلمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، اسامہ میر ، محمد حسنین اور حارث روف شامل ہیں ۔









