تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے دو اراکین کو شو کاز نوٹسز جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو بھیجے گئے ہیں۔دونوں اراکین ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو طلب کرلیے گئے۔ دونوں اراکین کے تحت آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا ۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا ۔واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا ۔اراکین 14 جنوری بروز ہفتہ ذاتی سنوائی کیلئے پارٹی چیئرمین کے روبرو حاضر ہوں ۔
اعتماد کا ووٹ : غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان کو شوکاز نوٹس، عمران خان کے روبرو پیش ہونے کا حکم








