بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر اس کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی نجی باتیں ہیں، میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں۔
راکیش نے بتایا کہ بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔