بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کاتحریک آزادی کشمیر کے لیے متحد ہو کر جہدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(ممتاز نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی دفتر میں ڈائسپورا الائنس کے سینئر وائس چیرمین وکشمیر ہاوس ترکیہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مبین شاہ اور کشمیر ڈائسپو را الائنس کے وائس چیئرمین کشمیر گلوبل کمپین و کشمیر ڈائسپورا کے وائس چیئرمین ظفر قریشی وفدحریت قائدین سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور عالمی سطح پر خاص کر کشمیر ڈائسپوراکی سرگرمیو ں کے حوالے سے بریف کیا ۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے محکوم عوام کے اجتماعی جذبات، جدوجہد، مصائب اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور عام لوگوں میں اسے ایک اعلی مقام حاصل ہے۔انہوں نے شرکا کو اپنے ترکیہ ڈائسپورا الائنس میں کشمیر کے حوالے سے کام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران کشمیر کاز کے لیے انتھک اور خلوص سے کام کریں گے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی محاذوں پر ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ظفر قریشی اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں عیاں ہو چکا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی مشاورت سے انٹرنیشنل سطح پر تحریک آزادی کشمیر کی جہدوجہد تیز کی جائیں گی ۔ کنوینئر محمود احمد ساغر نے اپنے خطاب میں کہا تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے اور ایک نئے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا ۔مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہمیں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کا بہترین استعمال کرنا ہو گا۔ امریکا یورپ اور دیگر ممالک میں موجود کشمیری اور پاکستانی وہاں کے ذرائع ابلاغ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ عالمی اداروں کے پاس ہمیں بار بار جانا ہو گا۔ اور ان سے موثررابطے استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے متحد ہو کر جہدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، شیخ عبدلمتین، الطاف احمد بٹ ،حسن لبنا، الطاف حسین وانی، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدل ماجد، میاں مظفر، مشتاق احمد بٹ، گلشن احمد، کفایت حسین، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ، عدیل مشتاق وانی، ثناء اللہ ڈار اور امتیاز وانی نے بھی خطاب کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تجاویز پیش کی ۔