فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں کمال پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار 2 نو جوان جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ صبح چنیوٹ کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتارکار کمال پور انٹر چینج کے قریب بے قابو ہو کر سامنے جانے والے ٹرک کیساتھ عقب سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار شہر یار اور عامر بشیر موقع ہر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار دیگر چھ افراد جن میں حمزہ ، کائنات،تہمینہ آرزو ، انم اور مہربان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر مہر بان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے
فیصل آباد ،ٹریفک حادثہ میں 2افرادجاں ،6 زخمی








