بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پر حفاظتی باڑ کاٹنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملتان خانیوال عبدالحکیم موٹروے ایم فور پر فینس کاٹنے پر مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود، ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایات اور سیکٹرکمانڈر عاطف علی چوہدری کےحکم پربیٹ نمبر22 ایم فور لوکیشن 23 نارتھ باونڈ علاقہ تھانہ بدھلہ سنت کے قریب موٹروے کے اطراف میں موجود حفاظتی باڑ کاٹنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمد اصغر ولد محمد رمضان سکنہ چاہ لوہاراں والہ موضع کوٹھے والہ لوکیشن 23 کے قریب موٹروے کے اطراف میں موجود حفاظتی باڑ کاٹنے کے بعد موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائل آتے دیکھ کراپنے موٹر سائیکل اور کٹی ہوئی چوری شدہ فینس ورج میں ہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے لگا جس کو موٹروے پولیس کےسب انسپکٹر لیاقت علی ، جے پی او عمران یعقوب اور فینس سیکورٹی کےعملہ نے موقع سے پکڑ کر مسروقہ سامان بمعہ موٹر سائیکل نمبری MLM/4941 تھانہ بدھلہ سنت کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔واضح رہے کہ فینس کاٹنے سے جانور موٹر وے پر آ جاتے ہیں جس سے ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ اور مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے. بیٹ کمانڈر محمدحسن بھٹی کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے انکی جان و مال کی حفاظت اور مفادعامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھاۓ جا رہے ہیں مسافروں کی جان و مال کی حفاظت موٹر وے پولیس کا اولین فریضہ ہے۔