ٹنڈو مستی میں سفاک چچا نے سگی بھتیجی کو رشتہ نہ ملنے پر اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں حوا کی بیٹی وحشیانہ طریقے سے قتل کردی گئی، مقتولہ کو سفاک چچا نے فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد اینٹیں مارمار کر قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی 3 مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی اورچچا زاد لڑکی کا رشتہ نہ ملنے پر ناراض تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی اپنے والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی تھی، اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر لڑکی زخمی ہوگئی، اور سفاک چچا نے اینٹوں کے وار کرکے لڑکی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
سفاک چچا نے رشتہ نہ ملنے پر بھتیجی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا








