بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال؛ایف آئی اے کی بڑی کاروائی،شہریوں کے بنک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے رقم نکلوانے والاگینگ گرفتار

خانیوال (وقار پراچہ) ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل گوجرانوالہ کی میاں چنوں کے علاقے میں بڑی کاروائی،غیر قانونی طریقے سے معلومات حاصل کر کے شہریوں کے بنک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے رقم نکلوانے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل گوجرانوالہ نے خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقہ سے 87 لاکھ 50ہزارکی بڑی رقم نکلوانے والا گروہ گرفتارکرلیاگیاہے ،ملزمان اکاؤنٹ ہولڈرز سے دھوکہ دہی سے پرسنل معلومات حاصل کر لیتے تھے انچارچ سائبر کرائم عبدالروف بیگ نے بتایا کہ ملزمان نے کامونکی کے شہری کے بنک اکاؤنٹ سے 87 لاکھ 50 ہزار روپے نکلوا لئےاکاؤنٹ ہولڈر کی سم نکلوا کر موبائل نیٹ ورک تبدیل کروایا اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی ملزمان غیر قانونی ایکٹیو شدہ موبائل سم کارڈ کے ذریعے رقم بنک سے نکلوانے کی وارداتیں کرتے رہے ان وارداتوں میں ملزمان بنک ملازمین کی ملی بھگت سے بنک سے رقم ٹرانسفر کرتے رہے ہیں انکو بھی شامل تفتیش کیاجارہاہے ملزمان وارداتوں میں انٹر نیٹ ایپلیکیشن کی مدد سے ان لائن بنکنگ کے ذریعے شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرتے تھے ۔ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق میاں چنوں کے علاقے سے ہے گرفتار ملزمان میں قمر سہیل ،محمد عرفان،عمیر جاوید،راحیل مسیح شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ملزمان کی نشاندھی پر اس گینگ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس گینگ کی وارداتوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز خوف و ہراس کا شکار تھے۔