اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل کے ایک اور تضاد کا پول پارلیمان میں کھل گیا۔
عمران خان کی ساڑھے تین سالہ دور میں ایک ہزار 580 گھنٹے کی ہیلی کاپٹر سواری کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔
سادگی کا سبق دینے والے سابق وزیر اعظم کا یہ وی وی آئی پی مشنز نامی سفر قومی خزانے کو 43 کروڑ 44 لاکھ روپے میں پڑگیا۔
سینیٹر پلوشہ خان نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن کی الیکشن مہم میں اسٹاف وی آئی پی موؤمنٹ کے نعرے لگتےتھے بعد میں انہیں قوم نے دیکھا کہ کس طریقے سے گھنٹوں گھنٹوں لوگوں کو ذلیل کیا گیا
وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ انہوں نے اس وقت بھی قوم کو بے وقوف بنایا ان کے وزیر اعظم اور وزرا کو یہ نہیں پتا تھا فلائینگ آورز کی کلکو لیشن گھٹوں میں یا کلومیٹر میں ہوتی ہے۔
عمران خان نے دوران اقتدار ساڑھے 43 کروڑ ہیلی کاپٹر سواری میں اڑا دیے








