ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں وردگ ویلفیر آرگنائزیشن خیبرپختونخواہ کے چیئرمین سمیت دیگر ارکان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی.
سعودی دارالحکومت ریاض میں وردگ قومی شوریٰ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وردگ ویلفیئر آرگنائزیشن خیبرپختونخواہ کے چیئرمین ولی خان وردگ نے لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانیت کی بھلائی اور فلاح کا دین ہے اور جذبہ خدمتِ ہی مسلمانوں کو باقی دنیا سے منفرد کرتا ہے اور ہمیں اندرون اور بیرون ممالک رہتے ہوئے قومی وحدت، باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں.
وردگ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ بھر میں سماجی اور فلاحی کاموں کے ذریعے دکھی اور نادار افراد کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ہمارا یہ مشن جاری رہے گا.
اس موقعہ پر وردگ قومی شوریٰ کے ارکان سکندر خان وردگ، سید ملوک ،جان بادشاہ اور اجمل خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم سعودی قیادت کے مشکور ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان اور اسکے عوام کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنایا ہے اور وردگ قومی شوریٰ ہمیشہ جذبہ خدمت کو فروغ دیتی رہے گی.
آخر میں مہمان خصوصی سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف قبائل کے ارکان نے سکندر خان وردگ کو کووڈ 19 کے دوران لاکھوں افراد کو راشن مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.
وردگ کنونشن میں شریک مختلف قبیلوں کے مشران ملک باچا رحمان، ملک اسلام، واحد ملک، رائد زمان ملک نورا جان، سراج ابو جنید ملک نور اسلام ملک مسلم شاہ مولانا حمید اللہ ہدایت خان قاری فضل رحمان مولانا طاہر شاہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی.









