بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا جس میں مختلف مقابلوں میں اونٹ ریس جیتنے والے مالکان کو مجموعی طور پر 300 تین سو ملین ریال کے انعامات دئیے گئے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول 45 روز جاری رہا جس میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے اونٹوں نے مختلف ریسوں میں حصہ لیا۔اختتامی ریس میں عیاد القحطانی کے اونٹ نے 77 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انعام میں 20 لاکھ ریال اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شاہی تلوار حاصل کی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے اونٹوں سمیت دیگر کیٹگری کی ریس میں جتنے والے اونٹوں کے مالکان کو 300 تین سو ملین ریال کے انعامات دئیے گئے۔