فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مکمل رانا شاہد منیر 1663 ووٹ لیکر صدر بار محمد حسنین حیدر شاہ 1121 ووٹ لیکر فیصل آباد بار کے نائب صدر رانا ایم اے بابر جنرل سیکرٹری جبکہ حافظ عثمان جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا ڈسٹرکٹ بار کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا پولنگ کے دوران ماحول خاصا خوشگوار نظر آیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے حتمی نتائج کے مطابق رانا شاہد منیر نے میدان مار لیا ہے۔
فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات ، رانا شاہد منیر نے میدان مار لیا








