بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  اپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی  جس پر  100 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔

نجی  ٹی وی کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد  سردار ایاز صادق ، خورشید شاہ ، سید نوید قمر  و دیگر نے جمع کرائی ۔

خیال رہے کہ آج وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ  ہو گی ، متحدہ  اپوزیشن کو  وزیر اعظم کے خلاف  172 ووٹ درکار ہیں  جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ منحرف ارکان کے علاوہ بھی ان کے پاس  مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان موجود ہیں ۔