رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیرکا الزام مستردکردیا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال دی۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان کی سیاست کا محور احتجاج اور دھرنا ہے، جب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں تو ہارنے والے راہ فرار اختیار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کرانےکا کہہ رہی تھی، اب نتائج آنا شروع ہوئےہیں تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے۔









