لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے اور عمران خان بھی مانگنے جاتے تھے۔
لاہور میں خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہو گی، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاذ آرائی سے کیا حاصل ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا، اس کو ووٹ دیں گے، اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں، اللہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں، غریب عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔









