بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کاسپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین ، قانون اور مظلوموں کے لئے لڑنے والا بہادر وکیل آج شہید ہوا ہے۔ قاتلوں کو قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائےایک شفیق، ملنسار اور دلنواز دوست سے محروم ہوگیا ہوں، دکھ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتابار رومز کے اندر اس طرح کی بہیمانہ واردات امن وامان کی سنگین صورتحال کا مظہر ہے۔ صوبائی حکومتیں عوام کے ساتھ ساتھ عدالتوں اور بار رومز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ذمہ داری پوری کرے۔ لالہ عبدالطیف آفریدی سچائی اور حق گوئی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے انہوں نے عمربھر مظلوم انسانوں کا ہی نہیں، آئین اور قانون کی سربلندی کا بھی کیس لڑاپارلیمنٹ کے رکن، قانون دان ،سیاسی راہنما اورایک اچھے انسان کے طور پر اُن کا ہر حوالہ ہی معتبر رہا لالہ عبدالطیف آفریدی کی آئین، قانون اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر دے۔ آمین