خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
پرویز خٹک نے منگل کو کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسمبلی 20 جنوری کے بعد توڑی جائے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا اسمبلی منگل کو ٹوٹی تو الیکشن رمضان میں ہو گا، رمضان میں ٹرن آوٹ کم ہو گا اس لیے الیکشن عید کے بعد ہونا چاہیے۔
عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آؤٹ اچھا ہو گا۔
وزیراعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے تین چار دن بعد اسمبلی توڑنے کا کہا جبکہ چند صوبائی وزراء نے بھی منگل کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردی میں بالائی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات ہوں گی۔
پی ٹی آئی اجلاس میں کس نے کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی








