خیبرپختونخوا حکومت نے 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری کے لیے کابینہ ایجنڈا میں شامل کرلیا گیا ہے گاڑیاں 20 حساس اضلاع کے لیے خریدی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 20 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے گاڑیوں کی خریداری کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
منگل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق بیس بلٹ پروف گاڑیاں صوبے کے 20حساس اضلاع کے لیے خریدی جارہی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کا 20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ








