کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاکہ ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیںمیئرلانا ہمارا حق ہے ،پوری کوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کا میئرکراچی میں آئے ۔
نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ میئر کے امیدوار کانام فائنل نہیں ہواابھی مشاورت جاری ہے ،اصولی طور پر میئر پیپلزپارٹی کا ہونا چاہئے، ان کاکہناتھا کہ جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ نشستیں لے لی ہیں ،پی ٹی آئی اس لائق ہی نہیں کہ ان سے بات کی جائے ،جماعت اسلامی سے بات چیت کریں گے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھا کہ حافظ نعیم سمجھ رہے تھے میئر بن جائیں گے نشستیں کم ملنے پر نہیں دھچکا لگا ،سینٹرل میں احتجاج ہو رہا تھا جہاں پیپلزپارٹی نے 45 میں سے 5 نشستیں جیتی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کئی سالوں میں بہت محنت کی ہے، شہر میں کئی کام کئے ،ضمنی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بڑھا ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ ووٹ کی دوبارہ گنتی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر بھی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی کو بھی انتخابی نتائج کی تاخیر پر تشویش تھی ۔









