بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے آرگنائزڈ کرائم یونٹ بنانے کا فیصلہ

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام کےلیے آرگنائزڈ کرائم کا الگ شعبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ صوبے میں سنگین جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی تفتیش کےلیے الگ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم صوبے میں سنگین جرائم کو مانیٹر کریں گے جبکہ اے آئی جی مانیٹرنگ قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان کے مقدمات کی 15 روزہ ابتدائی رپورٹ مرتب کریں گے۔
صوبے کے تمام اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش بھی آرگنائزڈ کرائم انچارج کو سونپ دی جائے گی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کی تعیناتی کے لیے حکومت کو سمری بھجوائیں گے۔