بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ آصف اور جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک دوسرے کو ایکس پر کیا کہا؟

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja M. Asif ) اور جمائما گولڈ اسمتھ (Jemima Goldsmith)کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نوک جھونک ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ مرکزی یہودی روایت میں یہودی شناخت ماں کی نسبت سے طے ہوتی ہے، اگر ماں یہودی ہو تو باپ کا مذہب کچھ بھی ہو، اولاد یہودی تصور کی جاتی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا ’’مادری نسبت کو حیاتیاتی طور پر یقینی، پدری نسبت کو امکان قرار دیا جاتا ہے، یہ اصول تب قائم کیا گیا جب انسانی علم میں ڈی این اے ٹیسٹنگ موجود نہیں تھی۔‘‘

وزیر دفاع کے اس ٹوئٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے دل چسپ جواب دیا اور لکھا ’’وزیر دفاع خواجہ آصف درست کہہ رہے ہیں، یہودی برادری نے مجھے کبھی یہودی تسلیم نہیں کیا، میری والدہ چرچ آف انگلینڈ سے وابستہ پروٹسٹنٹ عیسائی تھیں۔‘‘


جمائما نے مزید کہا میرے والد یہودی نہیں تھے، دادی فرانسیسی کیتھولک عیسائی تھیں، وزیر دفاع نے میرے بیٹوں کو نیچا دکھانے کے لیے ’اون گول‘ کر دیا ہے، یہ حرکت وزیر دفاع کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔


اس پر خواجہ آصف نے رد عمل دکھاتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ’’میں نے صرف ایک دل چسپ اور عقلی مذہبی اصول بیان کیا، میرا مقصد کسی فرد یا خاندان کو نشانہ بنانا نہیں تھا، میں تمام اہلِ کتاب کا بے حد احترام کرتا ہوں، اسلام ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

خواجہ آصف نے لکھا میری پوسٹ سے تاثر لیا گیا یہ کسی فرد یا خاندان کے بارے میں ذاتی ریمارکس تھے، میری پوسٹ کو کسی پر انگلی اٹھانے کے طور پر لیا گیا تو ایسا ہرگز مقصد نہیں تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مذہبی اصول بیان کرتے ہوئے کسی فرد یا خاندان کو نشانہ بنانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔