بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان(Balochsitan) کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں آپریشن کرکے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن “رد الفتنہ 3” کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن ایکشن جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنتہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور عسکری ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:منگنی کی تقریب کا کھانا کھا کر 70 افراد بیمار پڑ گئے

اسی طرح، ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ریاست کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف یہ آپریشنز آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔