خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر(Buner) میں سواڑی بازار میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق سواڑی بازار شہر میں ایک شہری ولی اللہ کی بیٹی کی منگنی کا کھانا مہمانوں کو بہت بھاری پڑ گیا، چغرزئی پگڑیال سے آئے مہمانوں کی بڑی تعداد کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئی۔
متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرخ سیار نے بتایا کہ 20 افراد کو فوری علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم باقی 50 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزیدپڑھیں:واٹس ایپ اکاؤنٹ مزید محفوظ بنائیں، پاس ورڈ لگانے کا نیا آپشن آگیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی اسپتال جا کر متاثرین کی عیادت کی، اور اسپتال انتظامیہ کو متاثرین کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔









