بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو کچھ کہوں تو ساس اور والدہ کھانا بھی سامنے سے اٹھا لیتی ہیں: صحیفہ جابر

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے بتایا ہے کہ ان کی ساس اور والدہ  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بہت بڑے مداح اور سپورٹر ہیں۔

کچھ روز قبل صحیفہ نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں ان سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں دلچسپی سے متعلق سوال کیا گیا۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں، وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں’۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ ‘اگر کبھی غلطی سے ہم میں سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا تو اگر سامنے کھانا پڑا ہے، تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں’۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہیں اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں’۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘عمران خان کے مداح ان کے خلاف کچھ نہیں سن سکتے، ان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے’۔