بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھڑی گھڑی کا شور مچانے والے توشہ خانہ ریکارڈ عدالت کو دینے سے بھاگ گئے، فیاض چوہان

لاہور (ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جنہوں نے گھڑی گھڑی کا شور مچایا ہوا تھا وہ توشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت کو دینے سے بھاگ گئے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ ان چوروں کو پتا تھا ان کا کچا چٹھا کھل کر عوام کے سامنے آ جائے گا، ان لوگوں نے پچھلے 9 ماہ سے بڑی ڈھٹائی سے توشہ خانہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی عزت تار تار کرنے کی کوشش کی ان کی اپنی دو نمبریاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔