کراچی (نیوزڈیسک) سابق آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ مزید کام کرنےسے معذرت کر لی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ میں عبوری چیف سلیکٹر رہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس عہدے پر نہیں رہ سکتا اس لئے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے کوچنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، پاکستان میں کوچز ہیں،انہیں استعمال کرناچاہیے، کوچنگ پاکستان اے،انڈر19کیلئےبھی ضروری ہے، انڈر19 اور پلیئرزڈویلپمنٹ کیلئے پی سی بی کو میری ضرورت ہوگی تو حاضر ہوں۔
شاہد آفریدی نے بطور چیف سلیکٹر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی








