پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل ہوئے دوسرا روز ہے لیکن صوبے کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ میں دوریوں کے باعث پہلے مرحلے میں اتفاق رائے کے امکانات معدوم ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کو اے این پی کی جانب سے بھی نام دے دیئے گئےہیں ۔
زرائع کے مطابق دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، اپوزیشن لیڈراکرم درانی اوروزیراعلیٰ محمود خان میں تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا جبکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دینے کا آج آخری روز ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تاحال نام نہیں پیش کیے جاسکے ۔
خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر کو عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نگران وزیراعلی کے لیے سابق ڈی جی ایف آئی اے ظفراللہ خان کا نام پیش کیا گیا ہے۔
18جنوری کو گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھےجس کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی ۔









