لاہور/ملتان (مقبول حسین) سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاہےکہ عوام آج سابق حکمرانوں کی پالیسیوں، معاہدوں اور اقدامات کی سزا بھگت رہے ہیں ،ہم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔وہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی کی ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ منگائی سمیت دیگر مسائل سابق حکمرانو ں کے ہی پیدا کردہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے ۔ محمد اشرف قریشی نے سیداحمد محمود کو عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اور یوٹیلیٹی بلوں میں اضافے پر تشویش سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ملک وقوم کے استحکام اتحاد سلامتی دفاع یکجہتی رواداری کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی موجودہ حالات سنگین ہیں لوگوں کو فوری طور پر ریلیف کی ضرورت ہے اگر حکومت نے ریلیف نہیں دیا تو اس کی سخت نتائج برآمد ہونگے مہنگائی پر فوری طور پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں مقامی وصوبائی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
عوام سابق حکمرانوں کی پالیسیوں، معاہدوں اور اقدامات کی سزا بھگت رہے ہیں ،سیداحمدمحمود








