وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) کو مونس الہٰی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر لینے کے دینے پڑ گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میںمونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہٰی کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے کہا کہ مجرموں کو روک نہیں سکتے اور صرف انکوائری اور امکانات پر نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) پر ڈال دیا، مذاق بنایا ہوا ہے، رپورٹ پر دستخط تک نہیں کیے، یہ لسٹ اشتہاریوں کے لیے ہے، نظر آرہا ہے کہ یہ سب سیاسی بنیادوں پر ہے، نوکری کرنا چاہتے ہو یا سیاست؟
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے کہا کہ وہ عدالت سے معافی چاہتے ہیں، جس پر جسٹس شہرام نے کہا کہ پہلے تحریری جواب جمع کراؤ پھر دیکھیں گے۔
مونس کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ڈی جی ایف آئی اے کو لینے کے دینے پڑ گئے








