سی ویو کراچی سے خاتون ڈاکٹر کی ملنے والی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سارہ ملک کےجسم کےمختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات جب کہ ان کی آنکھوں، ناک، ہونٹوں اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سارہ ملک کی لاش پر مرنے کے بعد پیدا ہونے والا فنگس بھی موجود نہیں، رائیگرموٹس نامی فنگس مرنے کے 12 گھنٹے بعد پیدا ہو جاتا ہے، لہٰذا سمندر سے برآمد سارہ ملک کی لاش 12 گھنٹے پرانی نہیں تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سارہ ملک کی جیکٹ سامنے سے گیلی، پیچھے سے سوکھی تھی، ان کی کی جیکٹ اور جینز کے نچلےحصے سے سمندری ریت بھی نہیں ملی جب کہ خاتون ڈاکٹر کے جسم کی کوئی ہڈی بھی نہیں ٹوٹی۔
پوسٹ مارٹم میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی کڑیاں گھولنے کے لئے حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر سارہ ملک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات








