بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا آغاز

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے لئے محمودخان اور اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی اکرم درانی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت اسپیکر ہاؤس میں جاری ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کو اب تک صرف عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سابق آئی جی ظفراللہ خان کا نام تجویز کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اکرم درانی نے حکومت کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے مشاورت ناممکن قرار دی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے لئے مشاورت کر رہی ہے۔