بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب کو برطرف کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چوہدری سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا کیونکہ ان کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا۔وزیراعظم سے ملنےکے بعد گورنر نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور چوہدری سرور اپنے ایک دوست کے ساتھ لاہور آئے۔عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں بحث ہوئی جس کے بعد چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفے پر دستخط سے انکار کیا۔گورنر کے سامنے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھی اسلام آباد میں رکھا گیا۔