بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی آج شام 4 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اجےدیوگن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنیل شیٹی کو بیٹی اتھیا شیٹی کی کے ایل راہول کے ساتھ شادی پر مبارکباد دی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میرے پیارے دوستوں، سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی اتھیا سیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی پر بہت مبارک ہو‘۔
Congratulations to my dear friends @SunielVShetty & #ManaShetty for their daughter @theathiyashetty’s marriage to @klrahul. Here’s wishing the young couple a blissful married life. And, Anna, here’s a special shout-out to you on this auspicious occasion.
❤️ Ajay pic.twitter.com/n2po9KfPdo— Ajay Devgn (@ajaydevgn) January 23, 2023
اُنہوں نے نوجوان جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اجے دیوگن نے اپنے ساتھی اداکار سنیل شیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پر مسرت موقع پر آپ کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں‘۔









