بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی بریک ڈائون ،کے الیکٹرک کے تمام رہائشی اور کمرشل فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معمول پر آچکی ہے، ترجمان

کراچی(ممتاز نیوز )ملک بھرمیں گزشتہ روز ہونے والے بجلی کے بریک ڈائون کے بعد صورتحال معمول پرآناشروع ہوگئی ،ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کی اہم تنصیبات بشمول واٹر پمپنگ اسٹیشنز، ایئرپورٹ، ہسپتال وغیرہ پر بجلی کی فراہمی پہلے ہی بحال کی جا چکی تھی،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تمام رہائشی اور کمرشل فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معمول پر آچکی ہے،صنعتی فیڈرز کی بتدریج بحالی بھی جاری ہے، جس میں کچھ وقت درکار ہے،انہوں نے کہاکہ علاقائی سطح پر مقامی فالٹس سپلائی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں،بجلی سپلائی کے حوالے سے مدد کے لئے کے الیکٹرک کے118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس، اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے