بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی دارالحکومت زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

نئی دہلی/ کھٹمنڈو: بھارتی دارالحکومت اور گرد و نواح میں تقریباً 30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔ شہری خوف کے باعث گھروں سے چیختے ہوئے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔

نئی دہلی میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں امکان ظاہر کیا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا مرکز نیپال میں تھا تاہم حتمی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک نیپال میں بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

یہ ابتدائی معلومات ہیں اس سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔