لاہور(ممتازنیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب آفس میں کھانوں اوردعوتوں کو روک دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ آفس میں دوپہر کے کھانوں پر پابندی لگا دی۔ آفس آمد پر مہمانوں کوچائے اور بسکٹ پیش کئے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی اپنے لئے کھانا اور چائے گھر سے منگوانے کی نئی روایت قائم کر دی۔ نگران وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ آفس میں افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی اور اپنے سٹاف کے اخراجات بھی خود برداشت کریں گے۔ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات خاطر خواہ کم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے دور میں اخراجات کروڑوں روپے میں تھے۔
کھانوں اوردعوتوں پر پابندی عائد، ذاتی اورسٹاف کے اخراجات بھی خود برداشت کریں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کفایت شعاری کےلئے اقدام








