بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں ایک پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر جاری ہے۔
نیلامی کے دوران بلیو ایریا میں تقریباً 6000 مربع گز کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔
اس طرح نیلامی کے نتیجے میں بیچا گیا یہ پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی یہ نیلامی 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔